Showing posts with label Articles. Show all posts
Showing posts with label Articles. Show all posts

Friday, February 20, 2015

Fridge Awazein Kyun Nikaalta Hai

Fridge Raat ko Ajeeb o Ghareeb Awazein Kyun Nikaalta hai. Akhirkar Raaz Khul hi Gaya.

فریج رات کوعجیب و غریب آوازیں کیوں نکالتا ہے، راز کھل گیا

رات کے وقت فریج میں سے عجیب و غریب قسم کی آوازیں آنا ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس سے تقریباً ہم سب کو کسی نہ کسی وقت واسطہ پڑتا ہے۔ترکی میں ایک مکینیکل انجینئر نے تحقیق کے بعد ان پراسرار آوازوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ڈاکٹر حسن کورک نے اس تحقیق کے لیے ایک خصوصی طور پر تیار کیے گئے فریج میں سینسر، وائبریشن ڈٹیکٹر، تھرما میٹر، مائیکرو فون اور دیگر آلات لگا کر اس کا مسلسل مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ فریج میں درجہ حرارت کی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کے پلاسٹک اور دھات سے بنے حصے سکڑتے اور پھیلتے ہیں جن کی وجہ سے پٹاخوں کی آوازیں آتی ہیں۔

Thursday, February 19, 2015

Mohabbat Ya Shadi Ka Matlab

Mohabbat Ya Shadi Ka Matlab

محبّت یا شادی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دونوں پارٹنرز ایک دوسرے کو اپنے اپنے ہاتھ کی مٹھی میں بند کر کہ رکھنا شروع کر دیں ۔۔۔۔ اس سے رشتے مضبوط نہیں ہوتے دم گھٹنے لگتا ہے ، ایک دوسرے کو سپیس دینا ، ایک دوسرے کی انفرادی حثیت کو تسلیم کرنا ، ایک دوسرے کی آزادی کے حق کا احترام کرنا بہت ضروری ہے _____ہم دونوں اگر صرف ایک دوسرے کے عیب اور کوتاہیاں ڈھونڈتے رہیں گے تو بہت جلد ہمارے دل سے ایک دوسرے کے لئے عزت اور لحاظ ختم

Parde Ke Fawaid in Urdu

Parde Ke Fawaid in Urdu

ندا کالج جانے کیلئے تیار ہو کر کمرے سے باہر نکلی تو سامنے دالان میں بیٹھی دادی کی طرف الله حافظ کہنے کیلئے بڑھی، دادی نے پیار سے سر پر ہاتھ پھیرا ( پنجاب کا یہ ایک خوبصورت دستور ہے کہ پنجابی بزرگ سر پر ہاتھ رکھ کر دعا دیتے ہیں ) ، دعا دی اور کہا کہ بیٹا اپنی چادر اچھی طرح سر پر رکھ کر جاؤ تا کہ بری نظروں سے محفوظ رہو۔

ندا چڑ سی گئی اور بولی دادی آپ مجھے ہی سمجھایا کریں ، لڑکوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا کہ لڑکیوں کو نہ دیکھو ، لڑکیاں کوئی دعوت تھوڑی دیتی ہیں انھیں۔