Fridge Raat ko Ajeeb o Ghareeb Awazein Kyun Nikaalta hai. Akhirkar Raaz Khul hi Gaya.
فریج رات کوعجیب و غریب آوازیں کیوں نکالتا ہے، راز کھل گیا
رات کے وقت فریج میں سے عجیب و غریب قسم کی آوازیں آنا ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس سے تقریباً ہم سب کو کسی نہ کسی وقت واسطہ پڑتا ہے۔ترکی میں ایک مکینیکل انجینئر نے تحقیق کے بعد ان پراسرار آوازوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ڈاکٹر حسن کورک نے اس تحقیق کے لیے ایک خصوصی طور پر تیار کیے گئے فریج میں سینسر، وائبریشن ڈٹیکٹر، تھرما میٹر، مائیکرو فون اور دیگر آلات لگا کر اس کا مسلسل مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ فریج میں درجہ حرارت کی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کے پلاسٹک اور دھات سے بنے حصے سکڑتے اور پھیلتے ہیں جن کی وجہ سے پٹاخوں کی آوازیں آتی ہیں۔