Pop Corn se mutaliq dilchasp research samne aa gayi
پوپ کارن سے متعلق دلچسپ تحقیق سامنے آگئی
پوپ کارن ایسی ہلکی پھلکی چیز ہے جسے بچوں سمیت بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں لیکن یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ مکئی کے دانے کتنے درجہ حرارت پر پوپ کارن کی شکل اختیار کرتے ہیں لیکن اب یہ بات فرانس کے سائنسدانوں نے بتادی ہےکہ مکئی کے یہ دانے 180 ڈگری پر پوپ کارن بن جاتے ہیں۔
فرانس میں تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب درجہ حرارت 180 ڈگری پر پہنچتا ہے تو مکئی کے دانوں کا بیرونی شیل پھٹنے سے دانے اچھلنے لگتے ہیں اور دانے کے پھٹتے ہی اس میں سے نکلنے والا پانی کا چھوٹا سا قطرہ آواز پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے جس کے بعد یہ مزیدار اور کرکرے پوپ کارن تیار ہو جاتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پورے عمل میں سیکنڈ کا ایک سو واں حصہ لگتا ہے ،اوون میں پکنے والے پوپ کارن کے اس عمل کو مزید گہرائی تک جانچنے کے لیے ہائی اسپیڈ کیمروں کا استعمال کیا گیا جس نے مکئی کے دانوں کے ہر سیکنڈ کے 29 ہزار فریم ریکارڈ کیے۔ اوون میں پکنے کے دوران مکئی کے دانوں میں موجود پانی کا قطرہ 100 ڈگری پر اسٹیم میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے جبکہ 180 ڈگری پر مکئی کا دانہ اندر بننے والے پریشر کو برداشت نہیں کر پاتا اور اس کا بیرونی شیل پھٹ جاتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ 170 ڈگری پر صرف 34 فیصد دانے پھٹتے ہیں لیکن 180 ڈگری پر 96 فیصد دانے پھٹ کر پوپ کارن کی شکل میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment