Azan Se Nimaz Tak
انسان کی پیدائش کے وقت اذان دی جاتی ہے۔ مگر نماز نہیں ہوتی اور موت کے وقت نماز پڑھی جاتی ہے مگر اذان نہیں ہوتی۔زندگی اذان سے نماز تک کا وقفہ ہے ۔ اسی طرح ہمیں اپنی زندگی اس سوچ کے ساتھ گزارنی چاہیے کہ اذان ہوگئی ہے نماز کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔
جو انسان دوران زندگی کو نہ سمجھ سکے پھر انجام زندگی پر سمجھنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ زندگی میں ناجائز یا فضول خواب دیکھنے سے بہتر ہے کہ انسان زندگی کی تلخ حقیقتوں کا سامنا کرے ۔ زندگی اللہ تعالی کی عطا کی ہوئی نعمت ہے۔ اسکو اسی کی مرضی کے مطابق ہی گزارنا چاہیے۔اور زندگی کی سب سے بڑی فتح اللہ تعالی کی خاطر اپنے نفس پر قابو پانا ہے... الله پاک ہمیں اپنے نفس پر قابو پانے کی توفیق دے اور ہر قسم کے شر سے اپنی پناہ میں رکھے آمین
No comments:
Post a Comment